مریم نوازکی ملک سےباہرجانےکی ایک اوردرخواست دائر

سابق وزیراعظم نوازشریف کی حالیہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پران کی صاحبزادی مریم نوازنےملک سےباہرجانے کےلیے ایک اوردرخواست لاہورہائیکورٹ میں دائرکردی۔
مریم نوازکی جانب سے دائرمتفرق درخواست میں وفاقی حکومت اورنیب کوفریق بنایا گيا ہے جبکہ درخواست کےساتھ نواز شریف کی تازہ ترین رپورٹس بھی شامل ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہےکہ ان کےوالد کی طبعیت دن بدن ناسازہوتی جا رہی ہے۔ تازہ رپورٹس کےمطابق ان کے امراض بھی بڑھ گئے ہیں جس کا عدالت جائزہ لےسکتی ہے۔
واضح رہےکےمریم نوازنےموقف اختیارکیا کہ نوازشریف کی میڈیکل ہسٹری سے متعلق ان سےزیادہ کوئی نہیں جانتا، اس لیےعدالت تیماداری کےلیےانہیں باہرجانے کی اجازت دے.