نعمان اعجاز نے ٹھرکی اور دل پھینک ہونے کا اعتراف کرلیا


دنیا میں محبت کو عام کرنے کیلئے محبتیں بانٹنے پر یقین رکھنے والے معروف اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ زندگی بھر کسی ایک خاتون سے محبت کرنے پر یقین نہیں رکھتے، وہ ہمیشہ سے دل پھینک ثابت ہوئے ہیں، انھیں اکثر راہ چلتی لڑکی اور شادی شدہ خاتون سے بھی محبت ہو جاتی ہے۔ تاہم وہ اتنے تیز ہیں کہ اس محبت کو نہ تو انکی بیوی کو پتا چلتا ہے اور نہ ہی تاڑی گئی خاتون کے شوہر کو۔۔۔
نعمان اعجاز کی طرف سے اپنی اہلیہ سے بے وفائی کا کھلے عام اظہار کرنے پر انھیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر عفت عمر کے ساتھ ایک لائیو سیشن کے دوران نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ ہم آرٹسٹ لوگ بہت زیادہ عاشق مزاج ہوتے ہیں۔ زندگی میں میرا دل بھی کئی مرتبہ پھسلا ہے۔ مجھے تو راہ چلتے ہوئے بھی لڑکی پسند آ جاتی ہے اور میں اپنی اس عادت کو کنٹرول نہیں کر پاتا۔ نعمان نے کہا کہ مجھے تو ہر لمحہ اور روزانہ محبت ہوتی ہے، میں بہت زیادہ محبت کرنے والا شخص ہوں اور مجھے خوبصورت اور مشکل خاتون سے زیادہ عشق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا میں بہت اچھا اداکار اور ذہین شخص ہوں اس لیے میں اپنی بیوی کو بھی پتہ نہیں چلنے دیتا کہ میں کسی اور سے آنکھیں چار کر رہا ہوں۔ نعمان بڑی ڈھٹائی اور بے شرمی سے یہ بھی کہہ دیا کہ میں جب کسی شادی شدہ خاتون سے عشق کرتا ہوں تو اسکے شوہر کو بھی میرے ارادوں کا پتہ نہیں چلتا۔
جب نعمان اعجاز سے می ٹو مہم سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ بہت خطرناک چیز ہے۔ لوگ اسے دوسروں کے خلاف ہتھیارکے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جیسا ٹی وی پر نظر آتا ہوں عام زندگی میں بھی ایسا ہی ہوں۔ میں دوسروں کا بے حد احترام کرتا ہوں ،کوشش ہوتی ہے کہ ہر شخص سے محبت سے پیش آؤں اور بدلے میں مجھے محبت ملے۔ نعمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جس کا جو جی چاہتاہے پوسٹ اوراپ لوڈ کر دیتا ہے اور یہ بھی نہیں سوچا جاتا کہ اس سے کتنے لوگوں کی دل آزاری ہو سکتی ہے۔ ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے مثبت رویوں کا اظہارکرنا چاہیے اورمخالفت میں ایک حد کو عبور نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے بے پناہ فوائد بھی ہیں لیکن اتنے ہی نقصانات بھی ہیں اور لوگ اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔ ہمیں تہذیب یافتہ قوموں میں شامل ہونا ہے تو ہمیں اپنے رویوں سے اس کا اظہارکرنا ہوگا۔ کام یہ بیان جاری کرتے وقت وہ خود بھول گئے کہ دوسروں کی بیویوں سے عشق لڑانے کا اعتراف کر کے وہ خود بھی تہذیب کی تمام حدیں پار کر گے تھے۔
ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز کی جانب سے انتہائی ٹھرکی اور دل پھینک مرد ہونے کا اعتراف کئے جانے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر خوب آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار کھلے عام اپنی اہلیہ کو دھوکہ دینے کا اعتراف کر رہے ہیں اور یہ ایسی حرکت نہیں ہے جس کو سراہا جائے۔
خیال رہے کہ 14 فروری 1965 کو لاہور کے علاقے اچھرا میں پیدا ہونے والے نعمان اعجاز نے کیتھیڈرل ہائی اسکول لاہور سے تعلیم کا آغاز کیا۔ فارمن کرسچن کالج اور قائد اعظم لا کالج سے تعلیم مکمل کی۔ نعمان اعجاز نے اپنی عملی زندگی کا آغاز پی ٹی وی سے کیا اور اپنے ابتدائی ڈراموں میں ہی اپنا لوہا منوا لیا. آغاز اچھا ہونے کے بعد نعمان اعجاز بتدریج ترقی کرتے کرتے فلمی دنیا تک پہنچ گئے ، نعمان نے اپنے ٹی وی کیرئیر کا آغاز 1988میں کیا ،انہوں نے اب تک درجنوں ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ،ان کو پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ نعمان اعجاز کی شہرت کا عالم یہ ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی چینل ہو یا ٹیلی فلم وہ کسی نہ کسی کردار میں نظر آتے ہیں اور جس کردار میں جاتے ہیں، اُسے ایسا رنگ دیتے ہیں کہ کردار میں جان ڈل جاتی ہے، نعمان اعجاز کی مشہور فلموں میں رام چند پاکستانی، ہجرت، ورژہ جبکہ ڈراموں میں دہشت، نجات، آنسو، میرا سائیں، جو چلے تو جاں سے گزر گئے، جل پری، رہائی، سنگ مر مر، رنگ ریزہ، ڈر جاتی ہے صلہ اور محرم شامل ہیں۔ پاکستان میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے ساتھ ساتھ نعمان اعجاز کئی غیر ملکی پروگراموں میں بھی پرفارم کر چکے ہیں. نعمان اعجاز کی رابعہ نعمان سے شادی 1995 میں ہوئی۔ نعمان اعجاز 3 بچوں کے باپ ہیں لیکن ایک وفا شعار بیوی اور خوبصورت بچے ہونے کے باوجود وہ ادھر ادھر منہ مارنے سے باز نہیں آتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button