کرونا وائرس: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت گراوٹ کا شکار

کرونا وائرس کے اثرات اب عالمی معیشت پر بھی پڑنے لگے ہیں، وائرس کے باعث چین میں تیل کی طلب کم ہونے لگی، جس کے بعد عالمی مارکيٹ ميں خام تیل کی قدر 50 ڈالر فی بيرل کی سطح سے نيچے آگئی۔
برینٹ آئل جولائی کی کم ترین سطح تک پہنچ گيا۔ امریکی خام تیل 2.15 فیصد تک سستا ہو کر 50.45 ڈالر فی بیرل کا ہوگيا۔ برینٹ خام تیل کی قيمت ميں 3.14 فیصد کمی ہوچکی ہے۔ برینٹ خام تیل جولائی کی کم سطح 54.84 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔
اس سے قبل عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں ایک فیصد کمی آئی، جس کی وجہ لیبیا سے خام تیل کی ترسیل تھی، جب کہ نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں برنٹ کروڈ کی فروری کےلئے سپلائی کے سودے 62 سینٹ(1 فیصد)کمی کے ساتھ 64.58 ڈالر فی بیرل، جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی سپلائی 42 سینٹ(0.7 فیصد)کمی کے ساتھ 64.58 ڈالر فی بیرل طے پائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button