پاکستان میں کورونا وائرس کی افواہ پھیلانےوالےشہری کےخلاف مقدمہ درج

چترال پولیس نے پاکستان میں موجود چین کے شہری کے کورونا وائرس سے متاثرہونے کے خدشات پرمبنی خبریں پھیلانے پرایک شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس افسرکا کہنا تھا کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (اے اے سی) کی جانب سے خط موصول ہونے کے بعد فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرادی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘شہری نےافواہ پھیلائی تھی کہ خدشہ ہے کہ کورونا وائرس چترال میں پہنچ گیا ہے جس سے عوام میں تشویش اورخوف پیدا ہوگیا تھا’۔
خط میں وضاحت کی گئی ہے کہ دروش کے علاقے میں لیوری ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں کام کرنے والے چین کے ایک شہری ووکوپیٹ میں درد کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا لیکن انہیں علاج اورمکمل صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا۔
اے اے سی کے مطابق ڈاکٹروں نے ہسپتال میں داخل چین کے شہری کی صحت کومعمول کے مطابق قراردی ہے اوروہ چین میں وائرس پھیلنے سے پہلے ہی پاکستان آئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ارشاد مقررنے وو‘بغیراجازت تصویرکھینچی’ اوراس کو فیس بک پر جاری کردیا اورانہوں نے تحریرکیا کہ خدشہ ہے کہ کورونا وائرس کا مریض سامنے آگیا ہے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ ‘شہری کا یہ کام متعلقہ قوانین کے تحت ایک جرم ہے’۔ اپنے خط میں انہوں نے پولیس کو شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے پرزوردیا تاکہ دیگرافراد کوبھی‘اس طرح کی افواہیں پھیلانےسےروکا جاسکے’۔
یاد رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے اب تک 420 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 20 ہزار سے زائد افراد متاثرہوئے ہیں جبکہ دیگر23 ممالک میں بھی کورونا وائرس کے متاثرین کے کیسزسامنے آئے ہیں۔ چین سے باہرکورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت فلپائن میں ہوئی تھی جس کے بعد ہانگ کانگ میں بھی ایک شہری اسی وائرس کے باعث دم توڑ گئے۔
دنیا کے دیگرممالک میں جاپان میں 20، تھائی لینڈ میں 19، سنگاپورمیں 18، جنوبی کوریا میں 16، امریکا میں 11، جرمنی میں 12، تائیوان میں 10، ملائیشیا میں 8، آسٹریلیا میں 7، ویتنام میں 9، فرانس میں 6، متحدہ عرب امارات میں 5، کینیڈا میں 4، بھارت میں 3، فلپائن میں ایک ہلاکت کے علاوہ 2، اٹلی، برطانیہ، نیپال میں 2، 2 جبکہ سری لنکا، سویڈن، اسپین، کمبوڈیا اور فن لینڈ میں کورونا وائرس کے ایک، ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کوعالمی ہنگامی صورتحال قراردے دیا تھا اس کے علاوہ متعدد ممالک سفری پابندیاں عائد کرچکے ہیں جبکہ کئی ایئرلائنز نے چین سے اپنی پروازیں بھی معطل کردی تھیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے کوئی متاثر نہیں ہوا جبکہ حکومت نے اس کی تشخیص کے لیے چین سے تقریباً ایک ہزارکٹس بھی منگوا لی ہیں اور معاون خصوصی صحت نے کہا تھا کہ اب پاکستان نے ٹیسٹ کی مکمل صلاحیت حاصل کرلی ہے۔
پاکستان نے چین سے معطل کی گئیں پروازوں کو بھی بحال کردیا تھا جس کے بعد چین میں پھنسے ہوئے کئی شہری واپس آچکے ہیں اورایئرپورٹ میں تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button