19سالہ مسلم نوجوان نے400زبانیں بول کر دنیا کو حیران کر دیا۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے19سالہ مسلم نوجوان محمود اکرم نے400 زبانیں بول کردنیا کو حیران کر دیا۔
مسلم نوجوان محمود کی غیر معمولی صلاحیتوں کا اندازہ بچپن سے ہی ہو گیا تھا۔ان کے والد شلبئی موزیپریان،جو خود ایک ماہرلسانیات ہیں،نے انہیں تمل اور انگریزی حروف تہجی سے متعارف کرایا۔ محمود نے صرف 6 دن میں انگریزی اور تین ہفتوں میں تمل کے تمام 299 حروف سیکھ لیے۔یہ ایک ایسا کارنامہ تھا جو عام طور پرمہینوں کی محنت کا متقاضی ہوتا ہے۔
نوجوان محموداکرم کے والد نے ان کی اس صلاحیت کو مزید نکھارا اورانہیں مزید زبانیں سیکھنے کی ترغیب دی۔6 سال کی عمر تک، محمود نے اپنے والد کے علم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور زبانوں کے مطالعے میں مزید گہرائی میں اتر گئے۔
محمود کی زبانوں کیلئےلگن نے انہیں روایتی تعلیم سے آگے بڑھایا۔بھارت میں اپنے شوق کے مطابق اسکول نہ ملنے پر،انہوں نے اسرائیل کے ایک ادارے کے ساتھ آن لائن تعلیم حاصل کی،جہاں انہوں نے عربی، ہسپانوی،فرانسیسی اور عبرانی زبانوں پر توجہ مرکوز کی۔
