اشیائے خورونوش اور دیگر سامان لے کر 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچ گیا
ہنگو کی تحصیل ٹل سے دوائیں، اشیائے خور و نوش اور دیگر سامان لے کر 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچ گیا۔
ذرائع کےمطابق قافلہ بدھ کی دوپہر 1 بجے روانہ ہوا تھا۔ قافلےمیں موجود گاڑیوں میں آٹا،چینی، پھل،سبزیاں اور ادویات شامل ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہےکہ قافلہ شام تک پاراچنار سمیت اپر کرم کےدیگر علاقوں تک پہنچا۔
ذرائع کےمطابق قافلے کی حفاظت پولیس اور ضلعی انتظامیہ نےکی، جب کہ سکیورٹی فورسز بھی معاونت کےلیے ہمہ وقت موجود ہیں۔جو کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی صورت میں کارروائی کریں گی ۔
سرکاری ذرائع کاکہنا ہےکہ کرم کے علاقے بگن میں 19 سے 21 جنوری تک ضلعی انتظامیہ،پولیس اور سکیورٹی اداروں کے آپریشن میں بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیےگئے۔
ٹاک شو میں ن لیگ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کا جھگڑا
ذرائع کےمطابق فریقین کے دستخط شدہ معاہدے کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔
دوسری جانب بدھ کو وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت اجلاس میں کرم امن معاہدے کےدستخط کنندگان کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کیاگیا اور کرم میں دیہات کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو فعال کیا جائےگا۔