وزیر داخلہ محسن نقوی سے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکہ سے آئے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکھ یاتریوں سے ملاقات میں کہا کہ آپ لوگ سال میں 10 بار پاکستان آئیں، ہر بار آپ کو خوش آمدید کہیں گے۔

وزیر داخلہ نے سکھ یاتریوں سے کہا کہ آن لائن ویزا کےلیے صرف فارم  پر کرنا ہے، ویزا 30 منٹ میں آپ کے پاس ہوگا

محسن نقوی نے سکھ یاتریوں سے کہا کہ پاکستان میں سکھ برادری کے دیگر مقامات کو بھی اوپن کردیں گے، وزٹ کےلیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے 124 ملکوں کےلیے ویزا فری کیا ہے، آپ چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے پاکستان آئیں پاکستان کرکٹ میچز دیکھنے آئیں، پاک بھارت میچ دیکھنے آئیں، خصوصی کوٹہ رکھ رہے ہیں۔

امریکہ سے آئے سکھ یاتریوں نے مہمان نوازی پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ فری آن لائن ویزا ہونے سے بہت سہولت ملی ہے، آپ نے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔پاکستان میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ سے آئے سکھ یاتریوں کے 44 رکنی وفد نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر دلویر سنگھ پنوں، سرجیت سنگھ ہوتھی، رنجیت سنگھ کاہلوں اور لکشمن سنگھ کر رہے تھے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان آمد پر سکھ یاتریوں کو جی آیاں نوں کہا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکھ یاتریوں کے وفد سے گفتگو کرتے  ہوئے کہا کہ پاکستان آنے کےلیے سکھ برادری کو مسائل کا  سامنا کرنا پڑتا تھا، لیکن کچھ عرصہ میں وزیر اعلی پنجاب رہا تو سکھ برادری کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔ پاکستان آنے کے خواہشمند سکھ برادری کو ویزا ایشو کا سامنا کرنا پڑتا تھا، ہم نے سکھ برادری کی سہولت کیلئے ویزے کو آن لائن کر دیا ہے۔  امریکی، کینیڈین اور یوکے پاسپورٹ رکھنے والی سکھ کمیونٹی آن لائن فارم جمع کرائیں اور 30 منٹ میں ویزا حاصل کریں، آن لائن ویزا کی کوئی فیس نہیں۔  یہ سہولت بھارتی نژاد امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں مقیم سکھ برادری کے لیے بھی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سکھ برادری کے لیے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔ آپ لوگ سال میں 10 بار پاکستان آئیں، ہر بار آپ کو خوش آمدید کہیں گے، آن لائن ویزا کےلیے صرف فارم  پر کرنا ہے، ویزا 30 منٹ میں آپ کے پاس ہو گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جس طرح مسلمانوں کے لیے سعودی عرب مقدس ہے اسی طرح سکھ کمیونٹی کےلیے پاکستان ہے، پاکستان میں سکھ برادری کے دیگر مقامات کو بھی اوپن کر دیں گے، وزٹ کےلیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

 انہوں نے واضح کیا کہ حسن ابدال، کرتار پور، ننکانہ صاحب لاہور کے ساتھ آپ اپنے دیگر مقامات پر بھی جاسکیں گے، اس ضمن میں جو مسائل ہیں، انہیں حل کریں گے۔

Back to top button