شارجہ میں19سال سے مقیم گارڈ نے اڑھائی کروڑ درہم جیت لئے

شارجہ میں19 برس سے مقیم سیکیورٹی گارڈ نے اڑھائی کروڑ درہم کی لاٹری جیت لی۔
بھارتی ریاست کیریلا سے تعلق رکھنے والے آشک پتنہارتھ نے تازہ ترین قرعہ اندازی میں ڈھائی کروڑ درہم(1 ارب89 کروڑسے زائد)جیت لیے۔38سالہ گارڈ متحدہ عرب امارت میں19 برس سے رہ رہےہیں اور ان کا خاندان بھارت میں ہے۔ گارڈ گزشتہ 10 برسوں سے لاٹری کا ٹکٹ خرید رہے تھے۔
آشک کا کہنا تھا کہ وہ ابھی تک حیرت میں مبتلا ہیں، چونکہ وہ وہ لائیوڈرا کو نہیں دیکھ رہے تھے اس لیے انہیں سن کر جھٹکا لگا۔ آپ خوشی کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ 10 برس بعد بالآخر وہ گرینڈ انعام جیت گئے۔
گارڈ نے کہا کہ خاندان کوسہارا دینا ان کی پہلی ترجیح ہے۔وہ ’بِگ ٹکٹ‘ خریدنا جاری رکھیں گےاوردوسروں کو بھی یہی مشورہ ہےکہ ہرمہینے ٹکٹ خریدتےرہیں۔
