فضل الرحمان سےن لیگ اور پی پی کےمشترکہ وفدکی ملاقات

جمعیت علمائے اسلام کےسربراہ مولانا فضل الرحمان سےمسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ وفدنےملاقات کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،شیری رحمان، نیربخاری،نوید قمراوردیگر پرمشتمل وفد اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کےگھرپہنچا جہاں ملاقات ہوئی۔

ذرائع کےمطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اورمجوزہ26ویں آئینی ترمیم کےمسودےپرگفتگوہوئی۔

کے پی اسمبلی:علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سےمتعلق قرارداد منظور

ملاقات کےبعد میڈیاسےگفتگو میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈارکا کہنا تھاکہ غزہ اور فلسطین کےمعاملے پرایوان صدر میں کل سہہ پہر3بجے اےپی سی ہوگی۔مولانا فضل الرحمان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینےآئے تھے۔انہوں نےکہا کہ مولانا فضل الرحمان کل ایوان صدرمیں یوم غزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

Back to top button