دمشق کی فوجی جیل سےہزاروں سیاسی قیدی رہا

صدربشارالاسد کی حکومت کےخاتمےکےبعد دمشق کےنواح میں فوجی جیل سے ہزاروں سیاسی قیدیوں کی رہائی کی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔

جیل سےرہائی پانےوالوں میں سیکڑوں شامی خواتین وبچےبھی شامل ہیں۔

ویڈیو میں اپوزیشن فورسزکوشام کی بدنام زمانہ صيدناياجیل کےمرکزی کنڑول روم میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں جیل کےباہرکےمناظربھی شامل ہیں جن میں رہاہونےوالےقیدیوں کو جیل سےباہرنکلتےہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں اپوزیشن فورسز کی جانب سےخواتین کی جیل کےتالےتوڑ کرخواتین قیدیوں کو رہا کرواتےہوئے دیکھا جاسکتاہے،ویڈیو میں خواتین قیدیوں کےساتھ چھوٹے بچے بھی نظر آرہے ہیں۔

خیال رہےکہ شامی اپوزیشن فورسز نےمختلف شہروں کےبعددارالحکومت دمشق پر بھی قبضےاورصدربشارالاسد کے ملک سےفرارہونےکادعویٰ کیا ہے۔

علاوہ ازیں شامی صدربشارالاسد کاطیارہ مبینہ طور پرروس جاتےہوئےریڈار سے غائب ہو گیا جس کے بعد ان کی حادثےمیں مارےجانے کی متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق شام کےدارالحکومت دمشق میں باغیوں کے داخل ہونےسےپہلے ہی بشار الاسدایک طیارےمیں نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے تھے۔

Back to top button