عام انتخابات  میں ریکارڈ تعداد میں پاکستانیوں نےووٹ ڈالا، فافن رپورٹ

عام انتخابات  میں ریکارڈ تعداد میں پاکستانیوں نےووٹ ڈالا،فری اینڈفیئرالیکشن نیٹ ورک نےجائزہ رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق عام انتخابات میں6 کروڑ12 لاکھ82 ہزار920 ووٹرز نےووٹ ڈالا اور ووٹر ٹرن آؤٹ48 فیصد رہاجو2018 میں52 فیصد تھا۔

فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018 سے2024 کے دوران 2 کروڑ25 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا،2024 انتخابات کیلئےخواتین ووٹرزکی رجسٹریشن نے مردوں کو پیچھے چھوڑدیا۔

ایک کروڑ مردوں کےمقابلے میں ایک کروڑ25 لاکھ خواتین ووٹررجسٹرہوئیں۔مرد اورخواتین ووٹرز ٹرن آؤٹ کا2018 میں فرق10 فیصد تھا جوکم ہوکر9 فیصد ہوا۔

رپورٹ کےمطابق شہری علاقوں کےمقابلے میں دیہی علاقوں میں ووٹرٹرن آؤٹ زیادہ رہا، دیہی علاقوں میں ووٹر ٹرن آؤٹ50 فیصد اورشہری علاقوں میں43.8 فیصد رہا۔

خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات رواں سال8 فروری کوہوئےتھےاورقومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے ووٹرز نےحق رائےدہی کااستعمال کیا تھا۔

Back to top button