نائیجیریا میں آئل ٹینکر کاخوفناک دھماکا، 60 افراد ہلاک

شمالی نائیجیریا میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد ہونے والے خوفناک دھماکے میں 60 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ریاست نائیجر کےعلاقےمیں پٹرول سےلدا ٹینکر الٹ گیا، جس سے تیل پھیل گیا اور دھماکا ہوا۔ایف آر ایس سی سیکٹر کمانڈر کمار ٹسوکوام نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو ٹینکر الٹنے کے بعد پھیلے ہوئے تیل جمع کرنے کے لیے آئے تھے۔
سیکٹر کمانڈر نے کہا کہ شہریوں کو روکنے کی ہر کوشش کےباوجود تیل اکٹھا کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی اور ایسے میں اچانک دھماکا ہوا اور آگ کے شعلے بلند ہوگئےاوردوسرے ٹینکر کو لپیٹ میں لےلیا۔
نائیجر کے سیکٹر کمانڈر کمارٹسوکوام کا کہنا تھا کہ اب تک 60 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ اکتوبر میں ریاست جیگوا میں بھی اسی طرح کا دھماکا ہوا تھا جہاں 147 افراد ہلاک ہوا تھا اور اس کو افریقی ممالک میں ہونے والے بدترین حادثات میں سے ایک قرار دیا گیا تھا۔

Back to top button