لندن،لیگی قیادت کودھمکیاں دینے پر پی ٹی آئی سپورٹرگرفتار

لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نےلیگی قیادت کو قتل کی دھمکیاں دینے پر پی ٹی آئی کےسپورٹر گلفام حسین کیانی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے پی ٹی آئی سپورٹرگلفام کیانی کواُس وقت گرفتار کیا جب وہ ایون فلیڈ گیٹ پرلاتیں مار رہےتھےاوراسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع نےگلفام حسین کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

پی ٹی آئی سپورٹررگلفام کووزیراعظم شہبازشریف اور نواز شریف کو قتل کی دھمکیوں کےالزام میں گرفتارکیا گیا۔

گلفام نےٹک ٹاک پرشریف برادران کوقتل،ایون فیلڈ اپارٹمنٹس تباہ کرنےکی دھمکی دی تھی اور ایون فیلڈ کےدروازوں پرپتھرپھینکے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پراپلوڈ کیں۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے4 دن قبل گلفام حسین کےوارنٹ جاری کیے تھے۔

ن لیگ برطانیہ کےرہنماخرم بٹ نےگلفام حسین کی ویڈیوز برطانوی پولیس کو دی تھیں۔ اس حوالےسےخرم بٹ کا کہنا تھاکہ پولیس نےتصدق کی کہ میری شکایت پر یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے،میری شکایت پر پولیس اس معاملےکوکئی ماہ سے دیکھ رہی تھی۔

قریبی ذرائع گلفام نےبتایاکہ گلفام حسین کا فون اس وقت بندہےان سےرابطہ نہیں ہورہا، انہوں نےکبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا۔

Back to top button