بجلی کےبغیرچلنےوالا منفرد ٹی وی آگیا

جنوری2023 میں دنیا کا پہلا ایسا ٹیلی ویژن متعارف کرایا گیا تھا جسےچلانے کیلئے بجلی کی ضرورت نہیں۔
امریکا کےاسٹارٹ اپ ڈس پلیس نےٹی وی تیار کیا جس میں کوئی تار موجود نہیں بلکہ بیٹری سےپاور فراہم کی جاتی ہے۔اب یہ کمپنی نےاس منفرد وائرلیس او ایل ای ڈی ٹی کےنئے ورژن کے ساتھ واپس آئی ہےاوراس بارساؤنڈ بار بھی ڈیوائس کا حصہ ہے۔
ویسے تو مکمل طور پر وائرلیس ہونا ہی اس ٹی وی کومنفردبناتا ہےمگر اس کے نئے ماڈل میں یہ واحدنمایاں فیچر نہیں۔اوایل ای ڈی ٹی وی کسی بھی سپاٹ دیوار میں خود کو چپکائےرکھ سکتا ہےاورکسی قسم کےٹول کی ضرورت نہیں۔
جی ہاں واقعی اس ٹی وی میں زپ لائن نامی فیچرموجود ہے جس کی بدولت یہ ٹی وی خود کو دیوار سے نیچے گرنے نہیں دیتا۔
اس ٹی وی میں ایکٹیو لوپ ویکیوم ٹیکنالوجی بھی موجود ہےجس کی مدد سے ٹی وی کو کسی بھی سطح پررکھ کرچلایا جاسکتاہے۔یعنی اسے کھڑکی سے چپکایا جاسکتا ہے،دیوار پر یا فرش پر کہیں بھی رکھ کرچلایا جاسکتا ہے۔