اداکار جمیل فخری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

جاندار اداکاری سے پرستاروں کے دلوں پر راج کرنے والے معروف اداکار جمیل فخری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے۔

ورسٹائل اداکار جمیل فخری 1946ء میں لاہور میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا اور مرتے دم تک لوگوں میں خوشیاں بانٹتے رہے، اداکار کو پی ٹی وی کی مایہ ناز ڈرامہ سیریل ’’اندھیرا اجالا‘‘ نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا، ڈرامے میں پولیس انسپکٹر جعفر حسین کے کردار نے انہیں امر کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے میڈیا کو عدالتی کارروائی رپورٹ کرنے کی اجازت دے دی

اداکار جمیل فخری نے 50 سے زائد فلموں اور ان گنت ڈراموں میں کام کیا، ’’دلدل‘‘،’’تانے بانے‘‘، ’’وارث‘‘، ’’ بندھن‘‘ اور ’’ایک محبت سو افسانے‘‘ میں ان کے کردار سپر ہٹ ٹھہرے، اداکار کو 1981ء میں فلم ’’یہ زمانہ اور ہے‘‘ میں بہترین مزاحیہ اداکاری پر نگار ایوارڈ سے نوازا گیا اور 2002ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس کے بھی حق دار قرار پائے۔

فلم، سٹیج اور ٹی وی کے مایہ ناز فنکار جمیل فخری لازوال اور جاندار اداکاری کی بدولت آج بھی اپنے پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں، اداکار دیار غیر میں جواں سال بیٹے کی موت کے بعد اندر سے ٹوٹ کر 9 جون 2011ء کو انتقال کر گئے اور میانی صاحب قبرستان لاہور میں آسودہ خاک ہیں۔

Back to top button