بلوچستان، پی ٹی آئی کے 28 رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف بغاوت کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔بلوچستان میں ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریروں کے الزام میں پی ٹی آئی کے 28 رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پنجاب کا مالی سال 2024-25 کا بجٹ 13 جون پیش کیا جائے گا

کوئٹہ کے لیویز تھانہ بوستان دفعدار کی مدعیت میں تحریک انصاف کے رہنماؤں شہریار آفریدی، خاتون رہنما شاندانہ گلزار، حلیم عادل شیخ سمیت دیگر کے خلاف پرچہ کاٹا گیا۔ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے بوستان کے علاقے میں بغیر اجازت جلسہ کیا اور شرکا کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسایا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمے میں بغاوت پر اکسانے، ریاست اور اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Back to top button