امریکا نے آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنایا تو پورے خطے کو امریکا کےلیے جہنم بنادیں گے : پاسداران انقلاب

 

 

 

 

پاسداران انقلاب نے امریکی حملوں کے رد عمل میں امریکا کے 18 اہم اہداف کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنایا تو پورے خطے کو امریکا کےلیے جہنم بنادیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ کویت میں امریکا کے ال سالم اور احمد الجابر اور بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئر بیس کو نشانہ بنایاگیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا یہ دعویٰ کہ انہوں نے ایرانی حکام سے براہ راست بات کی ہےنہ صرف جھوٹ بلکہ جنگ سے بچنے کی کوشش پر پردہ ڈالنے کےلیے ہے۔

امریکا کے ایران پر دوبارہ حملے شروع، مختلف شہروں میں دھماکے

پاسداران انقلاب کی ایئروسپیس فورس کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ اگر امریکا چاہتا ہےکہ مقدس آبنائے ہرمز کو غیرمحفوظ بنادے تو ایران پورے خطے کو امریکا کےلیے جہنم بنادے گا۔

 

 

Back to top button