امریکا نے ایران کی 9 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں

امریکا نے ایران کی 9 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں۔
امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق یہ پابندیاں ایرانی وزارت دفاع، پاسداران انقلاب اور ایرانی مسلح افواج کو اسلحہ اور دفاعی سامان کی خریداری میں معاونت فراہم کرنے کے الزام میں لگائی گئی ہیں۔
امریکی محکمۂ خزانہ کاکہنا ہےکہ ایران کو ہتھیاروں کی فراہمی میں معاونت کرنےوالے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی فوج مکمل طور پر تباہ و برباد ہوچکی ہے،اس کے بہت سے حصے،جیسے بحریہ اور فضائیہ،اب عملاً موجود ہی نہیں رہے،انہیں مکمل طور پر شکست دی جاچکی ہے۔ایران نے ایسے معاہدے پر مذاکرات کرنے میں بہت زیادہ دیر کردی جو اس کےلیے بہترین ثابت ہوسکتا تھا، اب اسے اس کی قیمت چکانا پڑےگی۔
