امریکی فوج نے ایران میں دفاعی کارروائیاں مکمل کرلیں : سینٹکام

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہےکہ امریکی فوج نے ایران میں اپنے دفاع کے تحت کی جانے والی کارروائیاں مکمل کرلی ہیں۔
سینٹکام کے مطابق امریکی فورسز نے ایران کے کمیونیکیشن سسٹمز اور فضائی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔یہ حملے امریکی افواج اور تجارتی جہازوں کو لاحق خطرات کے جواب میں کیےگئے۔
سینٹکام نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران ایرانی فوج کی سرویلنس صلاحیتوں، مواصلاتی نظام اور ایئرڈیفنس نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا۔اس آپریشن میں امریکی میرین کور، فضائیہ اور بحریہ نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔
سینٹکام نے یہ دعویٰ بھی کیاکہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی امریکی جنگی جہاز پر حملہ نہیں ہوا اور تجارتی جہاز ہرمز میں آمدورفت جاری رکھےہوئے ہیں۔
