ایکس میں ٹک ٹاک جیسی ورٹیکل ویڈیو فیڈ کا اضافہ

ایکس (ٹوئٹر) کا استعمال اب کافی حد تک ٹک ٹاک جیسا محسوس ہوگا۔ایکس کی جانب سے ویڈیو فیڈ کا یوزر انٹرفیس ٹک ٹاک جیسا کر دیا گیا ہے۔

ایکس کی جانب سے صارفین کیلئےایپ میں ورٹیکل ویڈیو فیڈ ٹیب کو متعارف کرایا گیا ہے۔یہ فیچر سب سےپہلے امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے اور اب ایلون مسک کی زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرویڈیو دیکھنے کا تجربہ ٹک ٹاک جیسا ہی ہوگا۔

ایکس کی جانب سے یہ تبدیلی اس وقت کی گئی جب امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا اطلاق ہوتے ہوتے رہ گیا۔امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری کے بعد ٹک ٹاک کوعارضی ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔

فی الحال ٹک ٹاک پر پابندی کااطلاق نہیں ہو رہا تو یہ واضح نہیں کہ ایکس کی جانب سے متعارف کرائےگئے اس نئے فیچر کا کوئی فائدہ ہوگا یانہیں۔مگر اس سے یہ ضرور عندیہ ملتا ہے کہ ٹک ٹاک جیسی ورٹیکل ویڈیو فیڈز سوشل نیٹ ورکس میں عام ہوچکی ہے۔

ٹک ٹاک کو ملنے والا عارضی ریلیف بھی چند ماہ بعدختم ہو جائے گا اور ایسا ہوتا ہے تو اپنی ٹک ٹاک جیسی فیڈ کےساتھ ایکس کی کوششش ہوگی کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ کےصارفین کو اپنی جانب کھینچا جائے۔

Back to top button