چائے کے کتنے کپ پینا صحت کیلئےمفید ہے؟ماہرین نے بتادیا

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ زیادہ چائے پینےسےجسم کو غذا میں موجود آئرن کو جذب کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتاہے۔

چائے کو پاکستان میں بہت پسند کیا جاتا ہےاورایسا لگتا ہےکہ کچھ افراد تو اسے ہر وقت پینا پسند کرتے ہیں۔اس گرم مشروب کو پینےسےصحت کو متعدد فوائد ہوتے ہیں۔چائے میں کیفین، فلورائیڈ اور فلیونولز سمیت متعدد غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو صحت کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔

مختلف تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا ہے کہ چائے پینے سے امراض قلب، ذیابیطس اور دیگر امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

ایک تخمینے کے مطابق چائے کےایک کپ میں40 ملی گرام کیفین موجود ہوتی ہے۔کیفین سے ذہنی اور جسمانی طور پر الرٹ رہنے میں مدد ملتی ہے مگر اس کی زیادہ مقدار دل کی دھڑکن کی رفتار اور بلڈ پریشر کوبڑھا دیتی ہے، جس کے باعث تھکاوٹ کا احساس طاری ہوسکتا ہے۔

اسی طرح زیادہ چائے پینے سےجسم کوغذا میں موجود آئرن کو جذب کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔کچھ تحقیقی رپورٹس کے مطابق اس مشروب کی زیادہ مقدار استعمال کرنےسےمخصوص ادویات کے اثرات بھی متاثر ہوتے ہیں۔

Back to top button