مریم نواز کی تصاویر شیئر کرنیوالے10 افراد کیخلاف مقدمات درج

ایف آئی اےکےسائبر کرائم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفشل انٹیلیجنس کے ذریعے بنائی گئی تصاویر شیئر کرنے والے10 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔

لاہور میں ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے سائبر کرائم اورڈپٹی ڈائریکٹرز نے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی اےآئی سےبنی تصاویر شیئر کرنے والے 10 افرادکیخلاف مقدمات درج کرلیا گیاجس میں2خواتین بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پرابتک18 افراد مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے کا کہناتھاکہ ریاست اور معزز شخصیات کےخلاف پروپیگنڈا کرنےوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ تصاویربنانے،شیئر اور کمنٹس کرنےوالے ایف آئی اےکےملزم ہیں لہٰذا تصاویر بنانے والے،شیئر،لائک اورکمنٹ کرنےوالو ں کو بھی پکڑا جائے گا، اس معاملے ملزمان کی4 کیٹگریز بنائی گئی ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے کا کہنا تھاکہ ان ملزمان کو5 سے7 سال تک سزا ہوگی،  سائبر کرائم قوانین کو مزید سخت بنارہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ملک سے باہر بیٹھ کر شر پسندی کرنے والوں کو پاکستان لائیں گے، شہباز گل اور عادل راجہ جیسے ملزمان کو پاکستان لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

Back to top button