چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب،پی سی بی کا روہت شرما کو نہ بھیجنے پراظہارتشویش

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی  نےروہت شرما کو چیمپئنز ٹرافی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کے مبینہ فیصلے پر تشویش کااظہار کیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئےبھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان روہت شرما کے پاکستان میں روایتی کپتانوں کے فوٹو شوٹ اورپری ایونٹ پریس کانفرنس میں شرکت کی توقع تھی۔

پی سی بی کےعہدیدار نے بھارتی کپتان روہت شرما کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب میں پاکستان نہ بھیجنے کے مبینہ فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔بی سی سی آئی نے نہ تو روہت شرما کو پاکستان بھیجنے سےانکار کیا ہے اور نہ ہی ان کے سفر کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ کسی بھی آئی سی سی ایونٹ سے پہلے میزبان ملک میں ایک فوٹو شوٹ ہوتا ہے، جس کا مقصد ایونٹ کی تشہیر کرنا ہوتا ہےاوراس فوٹو شوٹ میں ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کےکپتان شامل ہوتےہیں۔

دوسری جانب، کچھ ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جس کے مطابق بھارت چیمپئنز ٹرافی میں اپنی جرسی پر میزبان ملک (پاکستان) کا نام نہیں چھاپنا چاہتے۔

پی سی بی عہدیدار نےان خبروں پرمایوسی کا اظہار کرتےہوئےکہا کہ بی سی سی آئی کرکٹ میں سیاست لا رہا ہے جو کھیل کیلئےبالکل بھی اچھا نہیں ہے۔

Back to top button