اڈیالہ جیل : عمران خان کی صحت اچھی ہے، ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم

میڈیکل بورڈ کی جانب سے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا گیا، میڈیکل بورڈ میں پمز اسپتال کے 3 ڈاکٹرز اور عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف شامل تھے۔

چار ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا ایک گھنٹےتک طبی معائنہ کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کیےگئے۔

عمران خان کےذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، میڈیکل بورڈ نے عمران خان کے کچھ ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔

ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایاکہ عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی، بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت میں رو پڑیں

یاد رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے طبی معائنے کےلیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔

Back to top button