اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی، بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت میں رو پڑیں
"میں انصاف کی کرسی میں بیٹھے ہوئے منصفوں کی 9 مہینوں سے نا انصافی کا شکار ہوں”، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں بیان دیتے ہوئے روپڑی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمے کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت بشریٰ بی بی نے روسٹرم پر آ کر کہاکہ میں انصاف کی کرسی میں بیٹھے ہوئے منصفوں کی 9 مہینوں سے نا انصافی کا شکار ہوں۔
بشریٰ بی بی نے کہاکہ عمران خان اور مجھے نا انصافی کرکے سزادی گئی،انصاف تو ہے ہی نہیں میں انصاف کےلیے نہیں آئی،میرا کمبل اور دیگر سامان گاڑی میں ہے جب آپ کہیں گے میں جیل جانےکو تیار ہوں۔
تمام مقدمات آئینی بینچ میں نہ لے کر جائیں کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں : جسٹس منصور
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ ہمارے وکلاء سمیت تمام وکلاء صرف وقت ضائع کرتےہیں، جو اندر انسان بیٹھا ہےکیا وہ انسان نہیں ہے،کسی جج کو نظر نہیں آتا۔
بشریٰ بی بی کا کہناتھا کہ میں اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی،یہاں صرف نا انصافیاں ہوتی ہیں۔