عمران خان نہ ہوتےتوکرکٹرنہیں بنتا،آفریدی

ÿقومی کرکٹ ٹیم کےسابق شاہدآفریدی کا کہناہےکہ عمران خان کودیکھ کرہی کرکٹ شروع کی،عمران خان نہیں ہوتےتومیں کرکٹرہی نہیں بنتا۔

کراچی میں عالمی اردو کانفرنس کےسیشن سےخطاب میں شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہ عمرصرف ایک ہندسہ ہے، یہ نہ سوچیں کہ بس اب عمرہوگئی ہے،ہم لوگ جب کے پی سےکراچی آئے تو بہت اچھا ماحول ملا،کراچی کی ترقی میں اردوبولنے والوں کا بڑا اہم کردار رہا ہے۔

شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہ خوابوں کی تعبیر کےلیےخود پراوراللہ پربھروسہ ہونااہم ہے، جب مشتاق احمدانجرڈہوئےتومجھےموقع ملا تھا،وسیم اکرم اوروقاریونس کو نیٹ پرمیری بیٹنگ پسندآئی۔

سابق کرکٹر نےکہاکہ میری ہمیشہ خواہش تھی کہ کرکٹ کھیلوں یا آرمی میں جاؤں، عمران خان کودیکھ کرہی کرکٹ شروع کی، عمران خان نہیں ہوتےتومیں کرکٹر ہی نہیں بنتا،پہلےفاسٹ بولنگ کی تو پتہ چلا بٹہ کرتا ہوں پھراسپن بولنگ شروع کی۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ جو ریکارڈ ساز  اننگز کھیلی اس میں کچھ سوچ کر نہیں کھیلا تھا،  بہتری کےلیےسب سےاہم بات اپنی غلطیوں کو تسلیم کرناہے،کچھ لوگوں سے برداشت نہیں ہوتا تھا کہ میں ٹیم میں کیوں ہوں۔

شاہد آفریدی نے کہاکہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا مجھےپہلےسےمعلوم ہوگیا تھا،میری بات پر کسی نے ایکشن نہیں لیا تھا،جو ملک کے ساتھ برا کرتا ہے اس کے ساتھ برا ہی ہوتا ہے۔

Back to top button