آئی پی پیزسےمذاکرات کےنتیجےمیں ایک اورکمپنی سےمعاملات طے

انڈیپینڈنٹ پاورپروڈیوسرسےمذاکرات کےنتیجے میں ایک اورکمپنی سےمعاملات طے پاگئے۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق سیف پاورکمپنی کےبورڈنےپاورپرچیز ایگریمنٹ معاہدے میں ترامیم کی منظوری دےدی۔

ذرائع وزارت توانائی نےبتایاکہ بورڈ نےموجودہ ٹیرف تبدیل کرکے ٹاسک فورس کے تجویز کردہ ٹیرف پرنظر ثانی کی ہے۔

،سیف پاورکمپنی ہائبرڈ ٹیک اینڈ پےٹیرف معاہدے پر عمل کی پابند ہوگی

ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ کمپنی نےپاکستان اسٹاک ایکسچینج کواعلامیےکے ذریعے مطلع کردیا ہے۔

ذرائع کےمطابق دیگر پاور مالکان سےبھی بات چیت آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہےاور31 دسمبر تک مزید معاہدےسامنےآنےکاامکان ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں 5 آئی پی پیز نےبجلی خریدنے کےمعاہدوں کے خاتمے کی دستاویزات پر بتدائی دستخط کیے تھے۔

ان مذکورہ آئی پی پیز کو اب سے کیپسٹی پیمنٹ نہیں دی جائے گی،اس طرح300 ارب روپے کی دیوہیکل رقم3 سے10 برس کے دوران ان معاہدوں پربچائی جائے گی تاہم کیپسٹی چارجز کی مد میں اوربجلی کی لاگت پر ماضی کےاخراجات ادا کیے جائیں گے۔

Back to top button