شاہدخاقان کاحکومت سےڈی چوک میں گولی چلانےپرمعافی مانگنےکامطالبہ
کنوینر عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ حکومت کو ڈی چوک میں پی ٹی آئی مظاہرین پرگولی چلانے پرمعافی مانگنی چاہیے۔
اسلام آباد میں عوام پاکستان پارٹی کےاجلاس کے بعد جنرل سیکرٹری مفتاع اسماعیل کےہمراہ نیوز کانفرنس کرتےہوئےشاہدخاقان عباسی نےکہا کہ حکومت آج بھی انکاری ہےکہ26 نومبر کو کوئی گولی نہیں چلی،تاہم گولی چلنا حکومت کی ناکامی کا اعتراف ہے۔
شاہدخاقان نے کہاکہ نےکہا ہےکہ ملک کےلیےسب کوایک ساتھ بیٹھنا پڑے گا، کمیشن بنا کرمعاملے تحقیقات کرکے حقائق عوام کےسامنےلائے جائیں۔مظاہرین کے عمل سےمتفق نہیں ہوں، مگرانہوں نےکوئی حملہ نہیں کیا۔
سابق وزیراعظم نےکہا کہ مظاہرین اورحکومت کے اقدام پر بحث ہونی چاہیے، حکومت عوام کی تکلیفوں کوختم کرے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نےاپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگایا تھا، آج بھی وہی کام جاری ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی کا آج تنظیمی اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی حالات کےبارےمیں تفصیلی گفتگو کی گئی، آج سیاست کی جو کیفیت ہے،اس سے ملک نہیں چل سکےگا، جب سیاست نفرت اوردشمنی میں تبدیل ہو جائے تو ملک نہیں چلے گا۔
سابق وزیراعظم نےکہا کہ ملک میں موجود مسائل کاحل نکالنے کی ضرورت ہے، آج زبان کی بنیاد پر ناانصافی ہورہی ہے،خیبر پختونخوا اوربلوچستان کے لوگ عزت مانگ رہے ہیں، ہم نےملک کےمعاملات کوسلجھانا ہے۔گزرتے وقت کے ساتھ ملک کےحالات خراب ہوتےجارہے ہیں۔
شاہد خاقان نے کہاکہ کرم ایجنسی میں جو ہوا، اس کی حقیقت عوام جاننا چاہتے ہیں، حکومت کا کام عوام کی آواز دبانا نہیں ہوتاہے،ملک میں آئین کےمطابق معاملات چلنے چاہئیں،26 ویں ترمیم آئین سےمتصادم ہے،جس کو ایک رات میں پاس کرایا گیا۔
کنوینرعوام پاکستان پارٹی نےکہا کہ ملک میں اس وقت غربت،بے روزگاری بڑھ گئی، اس پر توجہ نہیں دی جارہی، وزیرخزانہ کہہ رہےہیں کہ اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ ہوا ہے، اسٹاک مارکیٹ کا بڑھنا نقصان ہوتا ہے،لوگوں کے پاس اورکوئی آپشن نہیں جو اس میں انویسٹ کررہےہیں۔