26سال بعد نئی دہلی میں بی جے پی کی حکومت بن گئی

26سال بعد نئی دہلی میں بی جے پی کی حکومت بن گئی۔ریکھا گپتادہلی کی نئی وزیر اعلیٰ کا حلف اُٹھا کر چوتھی خاتون وزیراعلیٰ بن گئیں۔
تفصیلات کےمطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے حالیہ الیکشن میں نئی دہلی سے عام آدمی پارٹی کےطویل دورِ اقتدار کا سورج غروب کردیا تھا۔اتحادی جماعتوں کے ساتھ بی جے پی نئی دہلی میں حکومت بنانےمیں کامیاب ہوگئی اور پہلی بار رکن اسمبلی منتخب ہونے والی ریکھا گپتا کووزیراعلیٰ بنادیا۔
50سالہ ریکھا گپتا نئی دہلی کی نویں اورچوتھی خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔ان کے ساتھ 6 وزرا نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اُٹھایا۔وزرا میں پرویش سنگھ ورما، آشیش سود، منجندر سنگھ سرسا، رویندر انڈرراج، کیپِل مشرا اور پنکج کمار سنگھ شامل ہیں۔
