وزیرپیٹرولیم کا توانائی کے شعبے میں تبدیلی لانے کا عندیہ

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے ملک کے توانائی کے شعبے میں تبدیلی لانے کا عندیہ دیدیا۔

اوجی ڈی سی ایل میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئےوزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ وزیر اعظم نےاداروں کی رائٹ سائزنگ کیلئےکمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پرکام کررہےہیں اورتمام غیر ضروری ریگولیشن کوختم کریں گے۔ہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پر کام کر رہے ہیں، تمام غیر ضروری ریگولیشن کو ختم کرینگے، اس سلسلے میں وزیر اعظم کی اس حوالے سے واضح ہدایات آچکی ہیں، ایک پیٹرول پمپ کھولنے کیلئے اٹھارہ اداروں کے چکر لگانا پڑتے ہیں۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت نےاخلاقی نظام کو تباہ کر دیا ہے، ان لوگوں نے مادر وطن کی ساکھ کوتباہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے، ملک میں یہ ماحول پیدا کرنا درست ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ختم کرا دو؟آپ نےملک کیخلاف کمپین شروع کی ہے، کون کہتا ہے آئی ایم ایف پیسےنہ دےملک، دیوالیہ ہو؟

و زیر پیٹرولیم مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ  خاص سیاسی ٹولے نے ملک کو ٹارگٹ کرنے کی پالیسی بنا رکھی ہے،40فیصد سے مہنگائی کی شرح3فیصد پر آچکی، شرح سود کم ہوگیا، مہنگائی کم ہو رہی ہے۔ملک میں تبدیلی آرہی اب ملکی وسائل پر انحصار کریں گے، ملک کے توانائی کے وسائل کو جمع کر کے ترقی کریں گے، خاموش انقلاب آپ کے سامنے آرہا ہے۔

مصدیق ملک کا مزید کہنا تھا کہ تمام غیر ضروری قوانین کو ختم کررہے ہیں، وزہر اعظم نے کہا ہے کہ تمام غیر ضروری ریگولیشنز کوختم کر دیا جائے، صرف انتہائی ضروری کو رکھنا ہے، باقی سب ختم ہو گا،صرف عوام کو فائدہ دینے والی وزارتیں اور ادارے موجود رہیں گے۔

Back to top button