چیمپئنز ٹرافی،فخر زمان کی جگہ امام الحق سکواڈمیں شامل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کےپہلے میچ میں انجری کے باعث ان فٹ ہونے کے بعد ایونٹ سے باہر ہونےوالےفخرزمان کی جگہ امام الحق کوسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نےفخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستان اسکواڈ میں شمولیت کی اجازت دےدی،ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں وسیم خان، عثمان واہلہ، سارا ایڈگر اور شان پولک شامل ہیں۔
واضح رہے کہ فخر زمان گزشتہ روزنیوزی لینڈ کےخلاف فیلڈنگ کےدوران پہلے ہی اوور میں پٹھوں میں کھچاؤ کے باعث ان فٹ ہوگئےتھے۔
فخر زمان کو تکلیف کےباعث میدان سےباہر جانا پڑاتھا، کچھ دیر بعد وہ فیلڈنگ کے لیے واپس آئےتھے تاہم تکلیف کےباعث وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے۔
فخر زمان ابتدائی اوورزمیں فیلڈنگ کےدوران گراؤنڈ سے باہر جانے کے باعث آئی سی سی رولز کے تحت نیوزی لینڈ کےخلاف اوپننگ بھی نہیں کر سکے تھے، جس کے باعث بابر اعظم نے سعود شکیل کےساتھ اننگز کا آغاز کیا تھا، بعد ازاں فخر زمان چوتھے نمبر پر کھیلنے آئے تھے تاہم پوری اننگز میں وہ تکلیف میں رہے اور 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔