بابراعظم کےبعدقومی ٹیم کی کپتانی کامضبوط امیدوارکون ہوگا؟

بابر اعظم ایک بارپھرقومی ٹیم کی قیادت سےدستبردارہوگئےجس کےبعد ٹیم کی کپتانی کےمضبوط امیدوارکانام گردش کرنےلگاہے۔

بابراعظم نےپاکستان مینز وائٹ بال کی کپتانی سےاستعفیٰ دیاجسےمنظورکرلیا گیا ہے۔بابرکے مستفی ہونےکےبعدمحمد رضوان کپتان کےلیےمضبوط ترین امیدوار ہیں۔ٹیم کی سلیکشن کے لیے محمد رضوان سے مشاورت کرنےکا بھی کہہ دیا گیا ہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کےبعد بابر اعظم نے 15 نومبر کوتینوں فارمیٹس کی قیادت سےاستعفیٰ دےدیا تھا۔جس کےبعد شاہین شاہ آفریدی کوٹی20جبکہ شان مسعود کوٹیسٹ ٹیم کاکپتان مقررکیا گیا تھا۔

شاہین کی قیادت میں قومی ٹیم نےنیوزی لینڈکےخلاف ایک ہی سیریزمیں شرکت کی تھی جس میں شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا جس کےبعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ایک بار پھربابراعظم کووائٹ بال ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کےبعدبابراعظم نےوائٹ بال ٹیم کی قیادت چھوڑدی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ بابر اعظم نے منگل کی شام پاکستان مینز وائٹ بال کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی کو مستقبل میں وائٹ بال کرکٹ کی حکمت عملی بنانے کا عمل شروع کرنے کا کام سونپا گیا ہے جس میں نئے کپتان کی  سفارش بھی شامل ہے۔

بابر اعظم ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کی قیادت سے مستعفی، پی سی بی نے استعفیٰ منظور کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگرچہ پی سی بی نے بابر اعظم کی وائٹ بال کے کپتان کے طور پر حمایت کی تھی لیکن ان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ایک کھلاڑی کے طور پر بہت زیادہ توجہ دینے کی خواہش  ظاہر کرتا ہے۔یہ فیصلہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستان کرکٹ سے وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا یقین  ہے کہ اپنی بیٹنگ کے لیے خود کو پوری طرح وقف کر دینے سے وہ  شارٹ فارمیٹس میں ٹیم کی کامیابی میں زیادہ فیصلہ کن کردار ادا کر سکیں گے

Back to top button