دھمکیوں کےبعدفلم’دی لیجنڈ آف مولاجٹ’ کی بھارت میں نمائش ملتوی
بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیوں کےبعد پاکستان کی بلاک بسٹرفلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ’کی بھارتی سنیما گھروں میں نمائش روک دی گئی۔
سپر اسٹارفواد خان اورماہرہ خان کی بلاک بسٹرفلم ‘دی لیجنڈ آف مولاجٹ’ آج بھارتی پنجاب کےسنیما گھروں میں پیش کی جانی تھی لیکن اب اس کی ریلیز کو ملتوی کر دی گئی ہے۔بھارت میں ‘دی لیجنڈ آف مولاجٹ’کےفلم ڈسٹری بیوٹر اور پاکستانی فلم پروڈیوسر ندیم مانڈوی والانےفلم کی ریلیز ملتوی ہونےکے خبروں کی تصدیق کرتےہوئے بتایا کہ عدالتی حکم امتناع کےباعث فلم کو روکا گیا ہے۔
ندیم مانڈوی والانےکہا کہ”بدقسمتی سےفلم کی ریلیزایک بارپھر روک دی گئی ہے اور کوئی اس وقت تک کچھ نہیں کرسکتا جب تک عدالت اپنافیصلہ نہیں دیتی”۔
واضح رہے اس سے قبل بھارت میں ہندو انتہاپسندپاکستانی فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی بھارت میں ریلیزروکنےکیلئےدھمکیاں بھی دےچکےہیں۔
ہندو انتہاپسند جماعت مہاراشٹرا نونریمان سیناکےسربراہ راج ٹھاکرےنےریاست مہاراشٹرا کے تھیٹر مالکان کودھمکی دی تھی اورکہا تھا کہ فلم کوکسی صورت ریاست میں ریلیزہونےنہیں دیاجائے گا۔
احدرضامیراوررمشاخان کوایوارڈ ملنےپرصارفین کوسجل علی کی یادآ گئی
خیال رہےکہ1979 کی کلاسک مولا جٹ کی ری میک فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’2022میں ریلیزہوئی تھی جس نےدنیا بھرمیں ریکارڈ توڑبزنس کیا تھا۔