ڈاکٹرذاکرنائیک اسلام کاپیغام پہنچاکراہم فریضہ سرانجام دےرہے ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کاکہناہے کہ اسلام امن کادین ہےاورڈاکٹرذاکرنائیک اسلام کا صحیح پیغام لوگوں تک پہنچا کر ایک انتہائی اہم فریضہ سرانجام دےرہےہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نےمعروف اسکالرڈاکٹرذاکرنائیک کو پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتےہوئےکہاہے کہ امت مسلمہ آپ پرنازاں ہے۔

وزیراعظم کےدفتر سےجاری بیان کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف سےممتاز اسلامی اسکالرڈاکٹرذاکرنائیک نےملاقات کی اور وزیراعظم نےپاکستان آمد پرڈاکٹر ذاکر نائیک کاخیر مقدم کیا اور کہا کہ امت مسلمہ آپ پرنازاں ہےکہ آپ نےدنیا بھر کو اسلام کےصحیح تشخص سےروشناس کروایاہے۔

انہوں نےکہا کہ یہ امرانتہائی خوش آئند ہےکہ آپکےسامعین میں ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۔میں آپ کےلیکچرز بہت شوق سےسنتا ہوں جو کہ انتہائی پر مغز اور تاثیر سےبھرپور ہوتے ہیں۔

وزیر اعظم نےڈاکٹر ذاکرنائیک سےکہا کہ اسلام امن کادین ہےاورآپ اسلام کا صحیح پیغام لوگوں تک پہنچا کرایک انتہائی اہم فریضہ سرانجام دےرہےہیں، مجھے یہ جان کرانتہائی خوشی ہوئی کہ آپ کابیٹا بھی آپکےنقش قدم پرچل رہا ہے اوردین اسلام کی خدمت کر رہا ہے۔

شہباز شریف نے2006 میں ڈاکٹرذاکرنائیک سےاپنی پہلی ملاقات کابھی ذکر کیا اور ان کےلیےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ڈاکٹرذاکرنائیک نےکہا کہ میں نے1991 میں پاکستان کاپہلا دورہ کیا تھااور اب تک اس کی یادیں تازہ ہیں۔پاکستان دنیا کا احد ملک ہےو کہ اسلام کےنام پربنا ہے۔انہوں نےکہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہےجو ہمیں ہرمعاملے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔اگرہم اسلام کےراستےپرچلیں گے توکامیاب ہوں گے۔میرا یہی مشن ہےکہ دنیابھرمیں اسلام کاپیغام عام کروں۔

آئینی ترمیم نہ ہونےپرحالات کنٹرول میں نہیں رہیں گے،بلاول بھٹو

واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ وہ اسلام آباد کے علاوہ کراچی اور لاہور میں بھی لیکچرز دیں گے۔

Back to top button