پنجاب ڈومیسائل فیس میں 175 فیصد اضافہ منظور، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کابینہ نے ڈومیسائل فیس میں 175 فیصد اضافے کی منظوری دے دی اور باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
ڈومیسائل فیس میں 175 فیصد اضافے کے بعد فیس 200 سے بڑھا کر 550 روپے مقرر کر دی گئی ہے، اس میں 200 روپے بنیادی فیس، 300 روپے ای افیڈیویٹ اور 50 روپے سروس چارج شامل ہوں گے، 500 روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوں گے اور 50 روپے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو سروس چارج کے طور پر ملیں گے۔
حکومت نے ڈومیسائل کے حصول کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اسے مکمل ڈیجیٹل اور پیپر لیس بنانے کا فیصلہ کیا ہے، شہری اب ڈومیسائل کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے، فیس e-Pay Punjab کے ذریعے ادا کریں گے، اور تیار شدہ ڈومیسائل کورئیر کے ذریعے گھر بیٹھے وصول کر سکیں گے، ڈومیسائل مینجمنٹ سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
ایرانی قیادت نےاختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ آن لائن سہولت کے نام پر شہریوں پر اضافی مالی بوجھ ڈالا گیا ہے اور مہنگائی کے موجودہ دور میں بنیادی سرٹیفکیٹ کا حصول بھی مہنگا ہوگیا ہے، تاہم حکام کے مطابق یہ نظام شفافیت، تیز رفتار سروس اور بہتر ڈیٹا مینجمنٹ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
