مطالعہ ترقی یافتہ اور مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے: صدر، وزیر اعظم

صدر آصف زرادی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مطالعہ ہی ترقی یافتہ اور مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے۔
عالمی یوم کتاب پر صدر آصف زرادی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کتاب اور مطالعہ کو معاشرے کی مضبوط بنیادیں قرار دیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کتابیں علم و آگہی کا سب سے مستند ذریعہ ہیں، مطالعہ ہی ترقی کی بنیاد ہے، عالمی یومِ کتاب ہمیں علم، شعور اور فکری بیداری کی اہمیت یاد دلاتا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے دور میں بھی کتابوں کی اہمیت کم نہیں بلکہ پہلے سے زیادہ ہو چکی ہے، نئی نسل میں مطالعہ کی عادت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
صدر پاکستان نے کہا ہے کہ معاشرتی مسائل کے حل کے لیے کتابوں کا مطالعہ ناگزیر ہے، گہرائی سے پڑھنے اور سوچنے والے افراد ہی مستقبل میں نمایاں ہوں گے، کتابیں خود آگاہی، کردار سازی اور مثبت سوچ کو فروغ دیتی ہیں۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج بالخصوص پاکستان کے ادباء اور اساتذہ کی قومی فکری ارتقاء میں تعمیری کردار اور ان کی بیش قدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، کتابیں صدیوں سے علم و دانائی اور رہنمائی کا ایک لازوال ذریعہ رہی ہیں۔ کتابوں کی دائمی اہمیت اور مطالعہ کی انقلابی قوت کا ادراک یقیناً باشعور ذہن کا عکاس ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کتابیں نئی سوچ، مختلف نقطہ نظر اور ثقافتوں سے متعارف کرواتی ہیں اور ذہنی افق اور فہم کو وسعت دیتی ہیں، کتابیں باشعور ذہن کی تشکیل، تنقیدی سوچ کے فروغ کے ساتھ ساتھ ہمدردی، امن و برداشت جیسے اوصاف کی ترویج کا بھی ذریعہ ہیں۔یہی مثبت اوصاف ایک پرامن، اور ترقی یافتہ معاشرے کی بیناد کو مضبوط کرتےہیں۔
وزیرخارجہ کی برطانوی ہائی کمشنرسےملاقات،جنگ بندی پرتبادلہ خیال
علاوہ ازیں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل میں مطالعہ کے رحجان کو فروغ دینا اور معیاری کتب تک رسائی کو یقینی بنانا نہایت ضروری ہے تاکہ ان کی بطور باشعور اور ذمہ دار شہری کے تربیت کی جا سکے۔
