امید ہے ایران امریکا مذاکرات کو ترجیح دیں گے، محسن نقوی

 

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امید ہے ایران امریکا مذاکرات کو ترجیح دیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ فریقین سفارتی اور پر امن حل کو موقع دیں گے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر مسئلے کے حل کے لیے ہر سطح پر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

محسن نقوی نے امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے انعقاد کے حوالے سے سفارتی کاوشوں پر بھی بات چیت کی، اس موقع پر تنازع کے دیرپا حل کے سفارتی چینلز کے تسلسل کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کو سراہا۔ مزید کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع خوش آئند ہے، کشیدگی میں کمی کی جانب اہم پیش رفت ہے، ایران کی جانب سے بھی مثبت پیش رفت کی امید ہے۔

 

صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ سیز فائر کےلیے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی: ترجمان وائٹ ہاؤس

امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے خطے میں قیام امن اور تنازع کے حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

Back to top button