پاکستان کےبعد ایران میں قومی ترانے کی توہین پرافغان سفارتکار کی طلبی

پاکستان کےبعدایران میں بھی افغان سفارتکار کی جانب سےقومی ترانےکی توہین کی گئی جس پرایران کی جانب سےشدید احتجاج کیا گیا۔جس پرافغان سفیر نے معافی مانگ لی۔
ایران نے قومی ترانے کی توہین پر افغان سفارتخانےکے قائم مقام سربراہ کو وزارت خارجہ طلب کرکے سخت احتجاج کیا اور کہا کہ افغان مندوب کارویہ سفارتی رواج کےخلاف تھا۔ممالک کے قومی ترانے کا احترام کرنا بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ رویہ ہے۔
ایران کےاحتجاج پر افغان مندوب نےمعافی مانگی لیکن کہاوہ موسیقی پر پابندی کی وجہ سے کھڑے نہیں ہوئے، ایرانی مندوب کا کہنا تھا ہم ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کےخواہاں ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بھی افغان سفارتکارقومی ترانہ کےاحترام میں کھڑےنہیں ہوئ تھےتاہم پاکستان میں پیش آئے واقعے پر افغان حکام کی جانب سے کسی قسم کی معافی نہیں مانگی گئی البتہ یہ کہا گیا کہ امارت اسلامی افغانستان کی گانےبجانے ی پالیسی کی وجہ سے افغان سفیر کھڑےنہیں ہوئےتھے۔
سلامتی کونسل نے لبنان پیجر دھماکوں کو انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا
پاکستانی دفتر خارجہ نےقومی ترانےکی بےحرمتی کےمعاملےپرایرانی سفارتخانے کی وضاحت مسترد کرتےہوئے ہاتھا کہ قومی ترانےکااحترام بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ روایت ہے۔
