شادی برباد کرنےکیلئےپیسےدیں کام ہوجائے گا،انوکھاکاروبارشروع
شادی سےخوش نہیں توپیسےدیجیےاورشادی بربادکرائیں،اسپین کےشہری کاانوکھا کاروبار شروع کردیا۔
ہم آج تک دنیا کےمقبول ویڈنگ پلینرز سےمتعلق سنتےآئےہیں۔جو مہنگےترین پیکجز میں دلہا دلہن کیلئے شادی کےلمحات کویادگاربناتےہیں ۔
حال ہی میں ایک ایسا غیرملکی کاروباری شخص سامنےآیاہےجوشادی کویادگار بنانےکےبجائےدلہایادلہن کی خواہش پرشادی کی تقریب کوبربادکرنےکےپیسےلیتاہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارنسٹورینیرز ویریا نامی شخص جس کاتعلق اسپین سے ہے وہ شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کےبجائےپیسوں کےعوض اس تقریب کو برباد کرنےکاکام سرانجام دیتا ہے، ویریا کی آمدنی کابنیادی ذریعہ پیسےلےکر شادیوں کوبرباد کرنا ہے۔دلچسپ بات یہ ہےکہ ویریا کےپاس آنےوالےجوڑوں کی طرف سےاپنی شادی کوبرباد کرنے کا مطالبہ اتنازیادہ ہےکہ ان کےپاس رواں سال دسمبر تک کی ایڈوانس بکنگ موجودہے۔
رپورٹ کےمطابق ’ویریاکے بزنس کومقبولیت ان کےپہلےدیےگئے آن لائن اشتہارسےملی جس میں درج تھا کہ اگرآپ کوشک ہےیاآپ شادی نہیں کرنا چاہتےاورانکار بھی نہیں کرسکتےتو پریشان نہ ہوں۔آپ کی شادی پراعتراض کروں گا‘۔
ویریا کیلئے شادی کورکوانا انتہائی آسان ہے۔شادی رکوانےکےخواہشمندافراد پیسوں کےعوض ویریا کوصرف شادی کےوقت اورتقریب کے مقام سےمتعلق آگاہ کرتے ہیں۔شادی کو رکوانےکیلئےویریا کا معاوضہ500یورو(ایک لاکھ55ہزار سےزائد پاکستانی روپے)ہے۔
ڈیل طےہونے کےبعدویریا شادی والےدن آکرکلائنٹ کواپنا ’سچاپیار‘ کہہ کرشادی رکواتاہےاورتقریب سےچلاجاتا ہے۔
لیکن یہ ترکیب اتنی بھی آسان نہیں کیوںکہ اس دوران ویریاکودلہادلہن کےاہل خانہ کی جانب سےمارپیٹ کاسامنا بھی کرناپڑسکتاہےلیکن اس کیلئےبھی ویریاکے پاس ایک حل ہےاوروہ یہ کہ ویریاہرگھونسےاورتھپڑکے50یورواضافی وصول کرتاہے۔
ترکیہ میں پاکستانی سرجڑی بچیوں کاکامیاب آپریشن
ویریانےغیرملکی میڈیاسےگفتگو کرتےہوئےبتایا کہ اسکےکام کی بہت زیادہ مانگ ہے جس کیلئےدلہا اوردلہن خوداسےاپروچ کرتےہیں اور دلچسپ بات یہ ہےکہ انکےپاس دسمبرتک کی بکنگ ہے۔