جنگ بندی کے بعد امدادی سامان کے ٹرک غزہ میں داخل

غزہ میں جنگ بندی کےبعد امدادی سامان کےٹرک مصر سے غزہ میں داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سےفراہم کردہ ویڈیو میں امدادی سامان سےلدے ٹرکوں کوغزہ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جنگ بندی کے آغاز کےبعدآج  تقریباً 200 امدادی ٹرک خوراک،ایندھن اور دیگر مدادی سامان لے کر غزہ میں داخل ہونا شروع ہوئے۔

غزہ جنگ بندی معاہدے کےتحت روزانہ تقریباً 600 ٹرک امدادی سامان لے کر رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوں گے۔

تاہم رفح کراسنگ کی مرمت کا کام مکمل ہونےتک امدادی ٹرک کرم ابو سالم سرحدی گزرگاہ کو استعمال کریں گے۔

بائیڈن نےاقتدارکےآخری دن5 سزا یافتہ قیدیوں کو معافی دیدی

 

خیال رہے کہ غزہ میں گزشتہ 15 ماہ سےجاری بد ترین اسرائیلی جارحیت کے بعد آج سے جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے۔

جنگ بندی کے پہلے روزحماس کی جانب  سے 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے جبکہ اسرائیل کی جانب سے آج 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

اسرائیلی جیل میں اس وقت ریڈ کراس کی ٹیم رہا ہونے والےفلسطینی قیدیوں کی تصدیق کررہی ہے۔

Back to top button