بائیڈن نےاقتدارکےآخری دن5 سزا یافتہ قیدیوں کو معافی دیدی

امریکی صدرجو بائیڈن نےاقتدارکےآخری دن 5 سزا یافتہ قیدیوں کو معافی دے دی،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کانام معافی پانےوالوں میں شامل نہیں۔
وائٹ ہاؤس کےمطابق امریکی صدر بائیڈن نے2 سزا یافتہ افراد کی سزاؤں کی مدت میں تبدیلی بھی کی ہے۔
معافی پانےوالوں میں ڈیرل چیمبرز،مارکس موسیہ،رویداتھ راگبیر،ڈان لیونارڈ اورکیمبا اسمتھ شامل ہیں۔
امریکی صدرنےرابن پیپلزاورمشیل ویسٹ کی سزاؤں میں کمی کردی ہے۔
خیال رہےکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نےکل امریکی صدرجوبائیڈن سے معافی کی درخواست کی تھی۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکامیں ایک متنازع عدالتی فیصلےکے باعث86 سالہ سزا کاٹ رہی ہیں۔
اپنےوکیل کےذریعے برطانوی میڈيا سےخصوصی گفتگومیں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ‘مجھے امید ہےکہ میں بھلائی نہیں گئی اورمجھے امید ہےکہ ایک دن مجھے رہا کر دیا جائےگا، میں ناانصافی کاشکار ہوں، میرےلیےہردن اذیت ہے،یہ آسان نہیں ہے،ان شاءاللہ ایک دن میں اس عذاب سےآزاد ہوجاؤں گی’۔
ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیل کلائیو اسٹافورڈ بھی صدارتی معافی کیلئےپرامید تھے۔ ان کا کہناتھا کہ صدر بائیڈن یہاں تک کہ ٹرمپ انتظامیہ سےبھی معافی ملنےکا امکان ہے۔
خیال رہےکہ امریکی صدرجوبائيڈن کےدورصدارت کا آج آخری دن تھا اورکل یعنی 20 جنوری کو نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھائیں گے۔