190 ملین پاؤنڈ کیس ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے : سلمان اکرم راجہ

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک دو دن میں ہائی کورٹ جائیں گے۔
مرکزی رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ برطانوی عدالت کہتی ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ دوطرفہ معاہدہ ہے،اس میں حکومت پاکستان کا عمل دخل نہیں، این سی اے برطانیہ نے کہاکہ پیسے ریاست پاکستان کو دیے جائیں گے سرکار کی زمین جب مفت دی اس کی ادائیگی سرکار کو ہی ہوگی،تمام زمین کی ادائیگی کی رقم ریاست کو آنا تھی۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھاکہ 3 دسمبر کو کابینہ کی میٹنگ سے پہلے 29 نومبر کو 100 ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آچکےتھے جب کہ 94 ارب روپے 9 جنوری 2024 کو 23 نومبر 2023 کے فیصلے کےمطابق وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کو منتقل کر دیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کون کہتا ہےکہ ریاست پاکستان یا کسی اکائی کو 1 پیسے کا نقصان ہوا،ایک پیسہ بھی کہیں اور نہیں گیا،معاہدےمیں زمین ٹرسٹ کو ہی دی گئی۔
سلمان اکرم راجا نے کہاکہ باقاعدہ لکھا گیاکہ ذوالفقار بخاری کو برائے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ یہ زمین منتقل کی جاتی ہے،انہوں نے امانت کےطور پر یہ زمین اپنے پاس رکھی اور جب 2020 میں ٹرسٹ بن گیا تو زمین منتقل ہو گئی۔
انہوں نے کہاکہ یہ زمین ٹرسٹ میں ہی رہی اور یہ ایک پبلک ٹرسٹ ہے، یونیورسٹی بنائی گئی جو آج تک چل رہی ہےلیکن اب اس کو بند کرنےکی سازش کی جا رہی ہے تو کس طرح اس سے عمران خان یا بشریٰ بی بی کو کوئی فائدہ ہوا۔
سپریم کورٹ نےفوجی عدالتوں میں ٹرائل کا کیس ڈی لسٹ
یاد رہے کہ17 جنوری کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں عمران خان کو مجرم قرار دیتےہوئے 14 سال قید اور ان کی اہلیہ مجرمہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی،جس کےبعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیاتھا۔
احتساب عدالت کےجج ناصر جاوید رانا نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا،جرمانے کی عدم ادائیگی پر عمران خان کو مزید 6 ماہ جب ہ بشریٰ بی بی کو 3 ماہ کی قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔