علیمہ خان اور دوسری بہنوں نے کبھی کوئی سیاسی اعلان نہیں کیا: خاندانی ذرائع عمران خان

عمران خان کےخاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان اور دوسری بہنوں نے کبھی کوئی سیاسی اعلان نہیں کیا۔

بانی پی ٹی آئی کےخاندانی ذرائع بتایا کہ بانی عمران خان اپنی بہنوں کو دی گئی ہدایت میڈیا تک پہنچانےکا کہتے ہیں۔

علی محمد خان کے علیمہ خان سےمتعلق بیان پر خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت کےبعد علی محمد خان یا کسی دوسرے کے پابند نہیں ہیں۔

 

عمر ایوب نے بھی ڈی چوک میں 12 افراد کی ہلاکت کا دعوی کر دیا

خاندانی ذرائع نےبتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا سیاست سےکوئی تعلق نہیں ہے۔

اس کےعلاوہ بشریٰ بی بی کےخود کو اکیلا چھوڑے جانےکے بیان سے متعلق خاندانی ذرائع کا کہنا ہےکہ بشریٰ بی بی تو کنٹینرسے کہتی رہیں کہ عمران خان کو رہا کرائےبغیر اٹھنا نہیں ہے۔

Back to top button