عمر ایوب نے بھی ڈی چوک میں 12 افراد کی ہلاکت کا دعوی کر دیا

اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے بھی اسلام آباد احتجاج می 12 افرادکی ہلاکت کادعویٰ کردیا۔

پشاور میں اسد قیصر، عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور دیگررہنماوں نےپریس کانفرنس کی۔

عمر ایوب کا کہنا تھاکہ اسلام آباداحتجاج میں12افراد شہیدہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور ہمارے200 سےزائد کارکنان لاپتا ہیں۔5ہزار سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈرعمرایوب کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نےمذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی ہے، جس کےساتھ بھی بات چیت کرنی ہےکمیٹی کرے گی۔

عمر ایوب نےمطالبہ کیاکہ ہمارےکارکنوں کو رہا کیا جائے،9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور24 نومبرکوگولیاں برسائیں گئیں اس کی بھی تحقیقات کی جائے۔

اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھاکہ مطالبات نہ مانے گئےتوسول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔8فروری کو ہمارےمینڈیٹ کوچرایا گیا،ایک غلطی چھپانے کیلئےمزید غلطیاں کی جارہی ہیں۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگو ہرخان اور بیرسٹرسلمان اکرم راجہ کی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سےاڈیالہ جیل کےکمرہ عدالت میں تکرار ہوئی تھی۔علیمہ خان بیرسٹر وہرکوآڑےہاتھوں لیتی رہیں،دونوں کے مابین تکرار ڈی چوک احتجاج میں شہادتوں کی متضاد تعداد پر ہوئی۔

علیمہ خان نےبیرسٹر گوہرسےپوچھا آپ نے12 شہادتیں ہی کیوں بتائیں؟بیرسٹر گوہر12شہادتوں کے اعدادو شمار پرڈٹےرہے۔بیرسٹر گوہرنےعلیمہ خان سے کہا ہمارے پاس جو تفصیلات ہیں اس میں بغیرتصدیق کےکیسےاضافہ کرسکتےہیں؟

Back to top button