وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز وفد کے ہمراہ چین پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں۔پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی نےمریم نواز کا استقبال کیا۔

 مریم نواز دوست ملک کادورہ کرنےوالی پہلی پاکستانی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف8 سے15دسمبر تک چین کادورہ کریں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے 8 روزہ دورے کی سرکاری مصروفیات کا آغاز کل سے ہوگا۔

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیراطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر،وزیر زراعت عاشق کرمانی سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعلیٰ کےہمراہ ہے۔

 اُدھر  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم  نواز نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کےاعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھاکہ پاک چین دوستی بلندی کی انتہاؤں کی طرف گامزن ہے۔

 مریم نواز نے کہاکہ چین کے اشتراک سے پنجاب کو اقتصادی اور معاشی بلندیوں پر لےجانا چاہتے ہیں، پنجاب کے عوام کی طرف سے اہل چین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ چین میں مختلف ملاقاتیں، تقاریب اور کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو چین کی حکمران جماعت کمونسٹ پارٹی آف چائنا کی طرف سے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

Back to top button