علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے۔
جج شائستہ کنڈی نے کہا کہ نظر ثانی درخواست میں ڈائریکشن آئی ہے کہ بریت کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے،آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست کو سن کر فیصلہ کروں گی۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وکیل کی یقین دھانی پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے۔
علی امین گنڈا پور نے وارنٹ منسوخی کیخلاف ٹرائل کورٹ میں درخواست دائر کردی۔وارنٹ منسوخی کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ وارنٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی گئی۔
اسمبلی ملازمین کی ترقی کیلئے قوانین میں نرمی نہیں ہو گی،سپیکرایاز صادق
ایڈیشنل سیشنز جج قدرت اللہ نے نظر ثانی درخواست پر سماعت کی۔