فلسطینی طلبا کوتعلیم کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ  پاکستان میں  فلسطینی طلبا کوتعلیم کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اسلام آباد میں فلسطینی طلبا کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی عدالت کا فیصلہ بھی اسرائیل کو نہیں روک سکا جبکہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی برادری کی سفارشات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہےکہ پاکستان کےعوام مشکل وقت میں فلسطینیوں اور لبنانیوں کےساتھ ہیں۔ہمارےگھر اورتعلیمی ادارے فلسطینیوں کیلئےحاضر ہیں۔

 شہبازشریف نےکہا کہ اسرائیل نےاسکولوں اسپتالوں اور پناہ گاہوں پر وحشیانہ بمباری کی جبکہ عالمی عدالت کےفیصلے اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کےباوجود عالمی برادری غزہ جنگ بندی کرانےمیں ناکام رہی ہےاور اسرائیلی بربریت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

وزیراعظم نےکہا کہ فلسطین میں شہر اور گاؤں کے گاؤں تباہی کامنظرپیش کررہے ہیں۔سلامتی کونسل کی قراردادیں اورعالمی عدالت انصاف اسرائیل کےآگےبے بس ہے جبکہ عالمی برادری نے جنگ بندی کیلئےمؤثر کردار ادا نہیں کررہی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کی قاضی فائز عیسیٰ،منصور علی شاہ سے ملاقاتیں

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بربریت سے43ہزار سےزائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی کےعوام مشکل گھڑی میں فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑےہیں۔فلسطینی طلبا کو پاکستان میں تعلیم کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے فلسطینی طلبا کو مخاطب کرتےہوئےکہا کہ پاکستان آپکادوسرا گھر ہے، ہمارے دل آپ کےساتھ دھڑکتے ہیں، فلسطینی طلبا کوسرکاری اخراجات پر تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔پاکستان میں145 فلسطینی طلبا کی موجودگی شروعات ہے۔

Back to top button