طالبہ سے مبینہ زیادتی :پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور شور شرابا
لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان آمنے سامنے آگئے۔ہنگامہ آرائی،شورشرابا رہا۔
کرنل ریٹائرشعیب اور عظمی بخاری میں تلخ کلامی
اجلاس کےدوران اپوزیشن رکن کرنل ریٹائرڈ شعیب اورعظمیٰ بخاری کےدرمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جبکہ ڈپٹی سپیکر اپوزیشن رکن کو خاموش کرواتے رہے۔
پنجاب اسمبلی اجلاس میں کرنل(ر)شعیب اورپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رانا شہبازنےنجی کالج کی طالبہ کےساتھ ریپ کےمعاملہ پر ات کرتے ہوئے کہاکہ اس واقعے پرڈرامہ ہورہا ہے،ایس پی کہہ رہی ہیں کوئی ریپ نہیں ہوا جبکہ پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس بچیوں پر واٹر کینن اور لاٹھی چارج سے ظلم کررہی ہے۔
عظمیٰ بخاری غصے میں آگئیں
ایوان میں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نجی کالج میں ہونےوالے مبینہ واقعے پراپوزیشن کی جانب سےریپ کالفظ استعمال کرنےپرغصےمیں آگئی اور کہا کہ جس بچی کاریپ پرنام لیاجارہا ہےاس کی تین بہنیں ہیں اوران کی شادیاں ہونی ہیں،وہ سیڑھیوں سےگری ہےجس کاتماشا بنایاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کےلوگ اسلام آبادنہیں جا سکے تواب لاہورمیں فساد برپا کرناچاہتے ہیں۔
عمران خان سےملاقاتوں پرپابندی،سابق اہلیہ جمائما بھی بول پڑیں
عظمی بخاری نےکہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےمعاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ہےجو48 گھنٹےمیں رپورٹ دےگی۔
مجتبیٰ شجاع الرحمٰن بھی غصےمیں آگئے
اجلاس کےدوران وزیرپارلیمانی امورمجتبیٰ شجاع الرحمٰن بھی غصےمیں آگئے اور بولے کہ اگرایک خاتون ممبربات کررہی ہیں توتمیز سےبات کی جائے۔
ارکان کا زیادتی کے ملزمان کو کڑی سزادینے کامطالبہ
دوران اجلاس مسلم لیگ (ن) کی رہنما حناپرویز بٹ سمیت دیگرارکان نے بھی طالبہ کےساتھ ریپ پرمجرم کوعبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
اجلاس میں اپوزیشن رکن رانا آفتاب احمد نے نی اتحاد کونسل کےایم پی اے جنید افضل ساہی اورسابق رکن پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ کی گمشدگی پر حکومت کو تنقید کانشانا بنایا۔
انہوں نےزرعی یونیورسٹی میں کرپشن کے معاملے پرحکومتی رکن امجد علی جاوید کی حمایت کرتےہوئےمعاملہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کوبھیجنے کی درخواست کی۔
پنجاب اسمبلی میں دوران اجلاس تھیلیسیمیا کی روک تھام اور اس پ کنٹرول پانے، جنوبی پنجاب انسیٹیوٹ ملتان ترمیمی بل اوردی سینٹ ہل یونیورسٹی بل بھی پیش کیا گیا۔