دبئی میں حیرت انگیز عمارت کی تعمیرمکمل

دبئی برج الخلفیہ کا گھرہےاوروہاں متعددحیرت انگیزتعمیراتی منصوبےمکمل ہوچکے ہیں۔

اب وہاں ایک ایسی بلندوبالا عمارت کی تعمیرکی جا رہی ہےجس کی چوڑائی ایک اپارٹمنٹ سےزیادہ نہیں ہوگی۔یہ بہت زیادہ پتلی عمارت1274فٹ بلند ہوگی جبکہ اس کی چوڑائی محض74 فٹ ہوگی۔

73منزلہ اس عمارت کا نام مربع ویل رکھا گیاہےاوراس میں2سے5 بیڈرومز پر مشتمل131اپارٹمنٹس ہوں گے۔اس عمارت کی منصوبہ بندی متحدہ عرب امارات کی کمپنی مربع نے کی ہے۔

کمپنی کےمطابق اس عمارت میں متعددآسائشات جیسےآرٹ گیلری،پرائیویٹ مووی تھیٹر،ہوٹل اوردیگر دستیاب ہوں گی۔

اس منفرد عمارت کودبئی کےشیخ زید روڈ سےگزرنےوالی نہرکےکنارےپرتعمیر کیا جائےگااوراسپین کی کمپنی نےاس کاڈیزائن تیارکیاہے۔

سمندرنیلی روشنی سےجگمگاتےکیوں نظر آتےہیں؟

مگر اس عمارت میں تعمیرہونےوالےاپارٹمنٹ خریدناہر ایک کےبس کی بات نہیں ہوگی کیونکہ ان کی قیمت49لاکھ ڈالرز سے شروع ہوگی۔

ہر اپارٹمنٹ روایتی عرب گھرکی طرح ہوگا جس کےاندر ایک احاطہ ہوگا۔

واضح رہےکہ دبئی میں دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کی تعمیر کااعلان ستمبر 2024 میں کیا گیاتھا جس کی تعمیر2028 میں مکمل ہوگی۔

Back to top button