امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی پاکستان کاکس کے نئے چیئرمین منتخب

امریکی کانگریس کے رکن ٹام سوازی کو پاکستان کاکس کانیا چیئرمین منتخب کرلیا گیاہے، وہ نومبر میں پاکستان کادورہ کریں گے۔

امریکی کانگریس کےرکن ٹام سوازی نے پاک امریکا تعلقات بہتر کرنےکے عزم کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ وہ نومبر میں پاکستان کادورہ کریں گے۔

ٹام سوازی اور واشنگٹن میں پاکستانی سفیر رضوان سعید کی ٹیلی فون پرگفتگو ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنےپر تبادلہ خیال کیاگیا۔

رانا ثنا اللہ کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی تصدیق

پاکستانی سفیر نے ٹام سوازی کو مبارک باد پیش کرتےہوئے کہاکہ پاک امریکا تعلقات دونوں ممالک اور خطے کےلیے اہمیت کےحامل ہیں، پاکستان امریکا کےساتھ معاشی تعلقات کےفروغ کےلیے پرعزم ہے ۔

واضح رہےکہ ٹام سوازی سےپہلے شیلا جیکسن پاکستان کاکس کی سربراہ تھیں ۔

Back to top button